قوم کو اپوزیشن کی اے پی سی کے نتائج کا انتظار ہے،قیصر شریف

  قوم کو اپوزیشن کی اے پی سی کے نتائج کا انتظار ہے،قیصر شریف

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہاہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کا سیاسی، آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اپوزیشن جماعتونے اے پی سی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب اس کے نتائج کا قوم کو انتظار رہے گا۔ جماعت اسلامی کو اپوزیشن کی حکومت مخالف سیاسی سرگرمی سے کوئی اختلاف نہیں۔ حکومت کی ناکامی اور نااہلی نے از خود اپوزیشن کو احتجاج کا موقع مہیا کر دیاہے۔ جب پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں بے کار بنا دی جائیں۔

 ، آئین سے انحراف ہو اور عوام پر مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت کے کوڑے برسائے جائیں تو احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچتا۔قیصر شریف نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا اعتماد بحال کرنے میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ حال ہی میں بعض اپوزیشن جماعتوں نے اپنے بار بار بدلتے اقدامات سے خود اپوزیشن کی پوزیشن کو کمزور بنایا۔ سینیٹ چیئرمین انتخاب اور عدم اعتماد، فوجی عدالتوں اور فوجی سربراہوں کی توسیع ملازمت اور ایف اے ٹی ایف کے قومی غلامی پر مبنی قانون سازی پر اپوزیشن جماعتیں دبا? کے سامنے نہ جھکتیں تو آج اپوزیشن کے لیے بڑی آسانیاں ہوتیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قومی سلامتی، قومی مفادات اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر مثبت اقدام کاخیرمقدم کر ے گی۔قیصر شریف نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شپ کو آگاہ کر دیاتھا کہ ہمیں اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی اور حکومت مخالف سرگرمی سے کوئی اختلاف نہیں۔ جماعت اسلامی پہلے سے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، شعائر اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات کے خلاف اور مسئلہ کشمیر پر جرا ¿ ت مند، بہادر کشمیریوں کی پشتی بانی کے لیے اپوزیشن کا دوٹوک صاف ستھرا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہماری جدوجہد اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے جاری ہے۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل، با اختیار بلدیاتی نظام، شفاف اور غیر جانبدانہ انتخابی نظام کے لیے ملک گیر تحریک چلائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -