سپورٹس راؤنڈاپ

سپورٹس راؤنڈاپ

  

ایشیا کپ ہاکی کیلئے سینئر اور جونیئر ٹیموں میں سیریز کا منصوبہ

کوویڈ 19 پروٹوکولز نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے دوروں کو ناممکن بنا دیا ہے ایشیا کپ کی تیاری کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان سیریز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کے مطابق پاکستان جونیئر اور وائٹ ٹیموں کے درمیان 8 میچز ہوں گے۔ پروگرام صدر فیڈریشن کا منظوری کیلئے بھیجا جائیگا۔ جونیئر ایشیا کپ 21 جنوری سے 30 جنوری تک ڈھاکا میں شیڈول ہے۔

  کولمبین سائیکلسٹ نیٹورڈی فرانس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

کولمبین سائیکلسٹ میگوئل لوپز نے ٹور ڈی فرانس کا 17واں مرحلہ جیت کر کیریئرکی پہلی بڑی فتح اپنے نام کر لی۔پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں ٹور ڈی فرانس کا سترہواں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، میدانی اور پہاڑی ٹریک پر رائیڈرز کی مہارتوں اور مشقوں کا کڑا امتحان ہوا۔جرمن سائیکلسٹ نیٹورڈی فرانس کا 16واں مرحلہ جیت لیاایک سو ستر کلومیٹر کا مشکل فاصلہ سب سے پہلے کولمبیا کے میگوئل لوپزنے چار گھنٹے، انچاس منٹ اور صفر آٹھ سیکنڈ میں طے کیا، کیریئر میں پہلی بار میگا ایونٹ میں بڑی جیت حاصل کی۔مجموعی برتری میں سلووینا کے روگلک ہی سب سے آگے ہیں۔

 فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر اسٹار لیونل میسی نے جیت لیا

فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر اسٹار لیونل میسی نے جیت لیا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، نیمار کا تیسرا نمبر، محمد صلاح کو پانچویں پوزیشن ملی۔امریکا کے معروف بزنس میگزین نے زیادہ کمائیاں کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی، ایک سو چھبیس ملین ڈالر سالانہ کمانے والے لیونل میسی امیر ترین کھلاڑی، بارسلونا اور ارجنٹائنی اسٹار کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر آیا، پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدن ایک سو سترہ ملین ڈالر بتائی گئی۔ چھیانوے ملین کی کمائی سے برازیلی فارورڈ نیمار اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔فرانس اور پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے کِیلیان ایمباپے کی سالانہ آمدن بیالیس ملین ڈالر رپورٹ ہوئی، مصر اور لیورپول کے اسٹائلش فٹبالر محمد صلاح کا پانچواں نمبر، مسلمان کھلاڑی کی سالانہ آمدن 37 ملین ڈالر رپورٹ کی گئی۔

پاکستان میں باکسنگ کا میگا ایونٹ پھر سجنے کے لیے تیار

 ملک میں کروناوائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والا باکسنگ کا میگا ایونٹ ایک بار پھر سجنے کے لیے تیار ہے، عامر خان باکسنگ ہال میں میلہ لگے گا۔ عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں ایونٹ 3 اکتوبر کو ہوگا، برطانوی باکسرعامر خان باکسنگ رنگ سجائیں گے جس کے لیے تیاریاں بھی تقریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔باکسنگ شوپاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال میں ہوگا۔ ایونٹ میں پروفیشنل باکسرعثمان وزیر بھی بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔باکسرآصف ہزارہ، ایشن بوائے جونیئرظہورعباس اور کامران وہاب بھی میلے کا حصہ ہوں گے، ایونٹ کرونا کے باعث6 ماہ تاخیر سے شروع ہورہا ہے۔ باکسنگ شو دیکھنے کے لیے شائقین کو ایس او پیز کو مد نظر رکھنا ہوگا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی بہت مقبول کھیل ہے جس کے پاکستان میں فروغ کے لیے عامر خان اپنی تمام ترکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں، ملکی تاریخ کا پہلا اور بڑا باکسنگ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ایونٹ مارچ میں ہونا تھا لیکن کرونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -