ٹانک،محسود قبائل نے گرینڈ جرگہ سے خاتون ایم پی اے کو نکال دیا 

ٹانک،محسود قبائل نے گرینڈ جرگہ سے خاتون ایم پی اے کو نکال دیا 

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان محسود قبائل کی گرینڈ جرگہ سے خاتون ممبر صوبائی اسمبلی انیتا محسود کو نکال دیا گیا، خاتون کا قبائلی جرگوں میں شرکت کرنا رسم و رواج کے خلاف ہے، قبائلی عمائدین، جرگہ بد نظمی کا شکار ہوگئی،تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کے لان میں محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور ریٹائرڈ افسران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں سنکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جرگے دوران محسود قبائل کو درپیش مسائل پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تو اس دوران جنوبی وزیرستان سے مخصوص نشستوں پر منتخب برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی انیتا محسود جرگہ میں شرکت کیلئے تشریف لائی جس پر جرگہ شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے خاتوں ممبر صوبائی اسمبلی کو جرگے میں شرکت سے روک دیا، اس دوران جرگے میں شامل افراد نے میڈم 20 % کے نعرے لگا کر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن خوری کے آواز کسے گئے انیتا محسود کو سیکورٹی اہلکاروں نے باحفاظت جرگے سے نکال کر ڈپٹی کمشنر افس منتقل کردیا، جس کے بعد جرگہ بدنظمی اور ہلڑباری کا شکار ہوکر بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -