بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا،اسد جان 

  بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا،اسد جان 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایکسین واپڈا رورل ڈویژن اسد جان نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا پہاڑ پور سب ڈویژن، مندھراں، کینٹ اور پنیالہ سب ڈویژن میں واپڈا حکام نے بجلی چوروں اور واپڈا نادہندگان کے خلاف جاری اس آپریشن میں لاکھوں روپے کی ریکوریاں کی ہیں۔ جن علاقوں میں بقایا جات زیادہ ہونگے ان علاقوں کے ٹرانسفارمر اتار لئے جائیں گے اور بجلی بلوں کی ادائیگی تک بحال نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ واپڈا صا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -