پشاور کے زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی سپلائی روک دی گئی 

پشاور کے زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی سپلائی روک دی گئی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی سپلائی روک دی گئی ہے جبکہ اس کے نرخوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے گزشتہ دو ہفتوں سے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی کی فراہمی نہیں کی گئی تاہم بعض یوٹیلیٹی سٹورز کو کم مقدار میں چینی کی سپلائی کی گئی ہے دوسری جانب ان سٹورز پر قیمت بھی 68 روپے سے بڑھ کر 72 روپے فی کلو کر دی گئی ہے شہریوں کے مطابق انہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر دو کلو سے زائد چینی بھی فراہم نہیں کی جا رہی ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف فی گاہک کو پانچ کلو کی بجائے دو کلو دیئے جا رہے ہیں حالانکہ حکومت نے واضح اعلان کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو زیادہ مقدار میں کم نرخوں پر چینی فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کہتی ہے کہ انہیں گزشتہ دو ہفتوں سے چینی کی سپلائی روک دی گئی ہے لیکن چند ایک سٹور کو فراہم کی جا رہی ہے وہ بھی ناکافی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -