بخشالی،آل گورنمنٹ ایمپلائز کا احتجاجی جلسہ 24 ستمبر کو ہوگا 

بخشالی،آل گورنمنٹ ایمپلائز کا احتجاجی جلسہ 24 ستمبر کو ہوگا 

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع مردان اپنے جائز اور زیر التوا مسائل کے حل کیلئے 24 ستمبر کو مردان میں جلسہ کریگی، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرئنڈ الائنس ضلع مردان کا ایک اہم اجلاس ٹی ایم اے آفس مردان میں منقعد ہوا جس میں تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے ملازمین سے ان کے جائز مطالبات حل کرنے کے وعدوں اور اعلانات کو یاد دلانے کیلئے 24 ستمبر کو صبح نو بجے ٹی ایم اے آفس مردان میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے بعد مردان پریس کلب تک جلوس نکالا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 24 ستمبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں پر امن دھرنا دیا جائے گا، اجلاس سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرئنڈ الائنس مردان کے چیئرمین سید مقبول شاہ باچہ نے خطاب کیا اور آخر میں سجاد.احمد یوسفزئی کے صحت یابی کے لئے دعا کی گئی...

مزید :

پشاورصفحہ آخر -