حکمرانوں نے 2سال بیرون ملک اور دوروں میں گزارے: سید محمد علی شاہ باچا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کے آراکین اسمبلی نے دو سال صرف ملکی و بیرون ملک چکروں میں گزارے ہیں اور عوام کے نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا جبکہ میں نے تین مرتبہ بحیثیت اپوزیشن ممبر اسمبلی ہو کر بھی اپنے حلقے پی کے 19ملاکنڈ کے عوام اور علاقے کے ترقی کے لئے بھر پور کوشش کی ہے اور اپنے دور میں پی کے 19ملاکنڈ میں پانچ ڈگری کالجز، ہائیرسیکنڈری سکولز، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کے تعمیر پر خطیر رقم خرچ کرکے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاہے اوراب پی کے 19اور این اے 8کے موجودہ ممبران اسمبلی میرے ہی منظورکردہ اور تعمیر کردہ منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے انہیں منشیات جیسے لعنت کی طرف راغب کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر لوگ اور بالخصوص نوجوان اب پچھتا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سخاکوٹ جدید اور یونین کونسل درگئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے پی پی پی کے تحصیل صدر حاجی طیب خان، سیف اللہ شہاب، سابق نائب ناظم احسان اللہ اور گل جی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرسابق امیدوار حاجی محمد نثار،سابق نائب ناظم رشید حسین اورآسد خان اتمان خیل بھی موجود تھے۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 19ملاکنڈ تحصیل درگئی کے درجنوں کارکنوں جن میں سید رحمان، حضرت بلال، تاج ولی، خالد خان،خان بہادر، سمندر شاہ، صابر شاہ،عمران خان، عادل شاہ،واحد خان، محب اللہ، جلال خان،جمال خان،صادق خان،عمر محمد،ناصر خان،فاروق خان،آیاز خان،طارق خان،اعجاز خان،شیرزمین خان، گل زمین،امجد، زورزمین خان، نیک محمد، باچہ زمان،نصیب روان،سلیم خان، نعیم، زیارت گل، اسماعیل خان، اختر گل، گل محمد، آدم خان، حکم خان، نواب خان، ابراہیم خان اور آمیر خان وغیرہ شامل ہیں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں غریب اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دئیے ہیں جبکہ موجودہ حکومت میں تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر نوکری کی تلاش میں پھر رہے ہیں اور نوکری کی تلاش میں اوور ایج ہو رہے ہیں لیکن حکمران انہیں روزگار کے لئے ماحول دینے کی بجائے انہیں منشیات زدہ ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ناقص پالیسیو ں، ناقص طرز حکمرانی اور غریب عوام کی حالت پر رحم کرنے سے عاری حکمرانوں کی وجہ سے آج ہر طبقہ پریشان ہیں۔ آساتذہ اور ڈاکٹرز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ غریب آدمی آٹے، چینی، چاول اور گھی سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش کے حصول کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی کی زندگی تنگ ہو چکی ہے اور لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔