ملیرمیں دکانوں کے تالے کاٹ کرموبائل چرانے والاملزم گرفتار

ملیرمیں دکانوں کے تالے کاٹ کرموبائل چرانے والاملزم گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے ملیرمیں تالے کاٹ کردکانوں میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان ملیرپولیس نے بتایا کہ ملزم سعید لاکھو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں چوری کے موبائل کی فروخت کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 100 سے زائد ڈبہ پیک چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس نے چوری کے موبائل فونز حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر سے تحویل میں لئے۔پولیس کانسٹیبل عبدالقادر جروار ریپڈرسپانس فورس میں تعینات ہے۔گرفتارملزم کے مطابق ملزم نے بھائی کی مدد سے 3 روزقبل سکھن کے علاقے سے موبائل کی دکان کے تالے کاٹ کر موبائل چوری کرنے کا انکشاف کیا۔ملزم کوسی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی شناخت کر لیا گیاہے۔تھانہ سکھن میں 16 ستمبر کو دکان کے تالے کاٹ کر 200 سے زائد موبائل فونزاورنقدی چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔چوری کے مال کورکھنے اورواردات میں معاونت پر پولیس کانسٹیبل کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گرفتارملزم کے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -