نوشہرہ،رقم کے تنازعہ پر قتل  کرنیوالا قاتل گرفتار

       نوشہرہ،رقم کے تنازعہ پر قتل  کرنیوالا قاتل گرفتار

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ)باباجی کلے  رسالپور میں رقم پر  قتل کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتار۔عبدالعزیز ساکن دوسہرے چارسدہ نے گزشتہ روز پولیس کو اپنے والد کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کی۔جو ساجد اور ماجد  کیساتھ رسالپور گیاتھا۔مقتول نے گھر سے جاتے وقت 1لاکھ چالیس ہزار روپے اپنے ساتھ لئے تھے۔جس  کیلئے ساجد اور ماجد نے انہیں قتل کیا۔جس پرمقدمہ نمبر 501  مورخہ 17-09-2020 جرم 302/34 تھانہ رسالپور درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے ASPکینٹ بلال احمد کی سربراہی میں نیک زمان خان SHO رسالپور  پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر  ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ماجد ولد اجمیر ساکن دوسہرے چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -