ڈیرہ،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 افراد گرفتار

ڈیرہ،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 13 افراد گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی ہدایت پر ہنڈی ڈیلروں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں، صدر پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث13افراد کو گرفتار کرکے ان سے 91000روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ برآ مد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی ہدایت پر ہنڈی ڈیلروں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او صدر پرویز شاہ نے باب ڈیرہ کے قریب ہنڈی ڈیلر شاپ پر چھاپہ مار کر دوکان مالک سمیت13افراد جن میں مالک دوکان قطب دین ولد قادر بخش سکنہ روڈی خیل و ہمراہی فرمان اللہ ولد میرا جان سکنہ بدنی خیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مبلغ 91000روپے معہ پرائز بانڈ برآ مد کر کے قبضہ پولیس کئے اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -