ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا منگلوٹ وائلڈ لائف پارک نظام پور کا دورہ

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا منگلوٹ وائلڈ لائف پارک نظام پور کا دورہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا منگلوٹ وائلڈ لائف پارک نظام پور کا دورہ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس،سب ڈویژنل افیسر وائلڈ لائف غیور شاہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔وائلڈ لائف سب ڈویژنل افیسر نے ڈپٹی کمشنر کو پارک کے مختلف حصوں،وائلڈ لائف کے نایاب پرندوں اور جانوروں کے بارے میں بریفنگ دی۔سینکڑوں کنال اراضی پر محیط پارک میں جنگلی حیات نایاب پرندوں اور جانوروں کی حفاظت کے لئے وائلڈ لائف عملہ تعینات ہے جو کہ دن رات علاقے میں پائے جانیوالے   نایاب نسل  کے جنگی حیات کی حفاظت پر معمور ہے  ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع کی تورلندی, پیر پیائی, کوترپان, اور بہرام کلے پٹوارخانوں کا اچانک دورہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹوار خانوں میں ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے علاوہ، ریونیو سٹاف کی حاضری، نوٹس بورڈ، ریونیو چارٹ وغیرہ چیک کئے۔انہوں نے پٹوار خانوں میں آئے لوگوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا، ان کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -