پشاور پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے احتجاج مظاہر ہ 

پشاور پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے احتجاج مظاہر ہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پریس کلب میں صحافیوں کی جانب سے احتجاج مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاج میں صحافیوں کی جانب سے شدید نعرہ بازی کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ حکومت اپنے اعلان کردہ وعدے کو عمل جامہ پہنائے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صحافیوں نے بینرز بھی آٹھائے رکھے تھے جس پر جائز حقوق سے متعلق نعرے درج کئے گئے تھے۔ احتجاج میں شامل صحافیوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جو اعلانات کئے گئے تھے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور درانی میڈیا کالونی سے رہ جانے والے صحافیوں کے لئے پشاور میڈیا کالونی کو مزید وسعت دے کر فیز ٹو شروع کیا جائے۔ احتجاج میں شامل شرکاکا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اعلانات اور وعدے کئے جا رہے ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جائے رہا ہے جس کے باعث صحافی اپنے حق سے محروم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسلہ وزیر اعلی ہاوس تک بڑھایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -