ڈیرہ،موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موذن کو قتل کردیا 

ڈیرہ،موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موذن کو قتل کردیا 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کلاچی کے علاقہ میں مسجد میں صبح کی اذان کیلئے جانیوالے والے 41 سالہ موذن کو نامعلوم دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم دو مسلح موٹر سائیکل سوارافراد کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں روڑی کے رہائشی ممتاز نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کا بھائی 41سالہ عبدالرزاق ولد عبدالطیف سکنہ روڑی جو مسجد خلفائے راشدین میں موذن بھی تھا،گزشتہ روز علی الصبح گھر سے اذان دینے اور نماز کی ادائیگی کیلئے نکلا اور عطا شیخ مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ تھانہ کلاچی پولیس نے مقتول عبدالرزاق کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کیخلاف 302/34ppcمقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -