ایبٹ آباد،دیرینہ دشمنی پر  فائرنگ ڈیڑھ سالہ بچی جاں   بحق،7 سالہ بچی زخمی

  ایبٹ آباد،دیرینہ دشمنی پر  فائرنگ ڈیڑھ سالہ بچی جاں   بحق،7 سالہ بچی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ہربن اپر کوہستان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچی قتل اور سات سالہ زخمی ہو گئی،واقعہ پر لواحقین کا ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر احتجاجی مظاہرہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا،ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی عالیہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے لیاقت علی ولد اسپین ولی خان نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز پولیس کی موجودگی میں نعمت خان عمر کمانڈر نے درجنوں افراد کے ہمراہ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ بچی شازمین  موقعہ پر ہی دم توڑ گئی اور 8سالہ بچی عالیہ زخمی ہوئی جس کو ایوب میڈیکل کمپلیکس لایا گیا،لیاقت علی کا کہنا تھا 9جون کو ارشاد ایڈووکیٹ اور عبداللہ قتل ہوا جس کی دعویداری سیاسی انتقام کے طور پر کی گئی جب کہ واقعہ میں ملوث عبدالرحمت اور عطا محمد سمیت تین افراد نے علاقہ کے جرگہ میں اعتراف جرم کیا تھا،جس کی ویڈیو بھی موجود ہے،پولیس نے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کے بچائے دباؤ کے تحت مقدمہ درج کیا اور ان کے سات سے زاہد گھروں کو سیل کیا تھا جن کے معائنہ کے لئے پولیس موقعہ پر آئی تو مخالفین نے نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک معصوم بچی کو  جان سے ہاتھ دھونا پڑا،اور ایک زخمی ہوئی ہے،مظاہرین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کو تحریری درخواستیں دیں اور ڈی آئی جی ہزارہ کے بھی نوٹس میں لایا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس کی زد میں بے گناہ افراد گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی خیبر پختون خوا،آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔