پشاور میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزیداضافہ

  پشاور میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزیداضافہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوا ٓہے چینی 10روپے اضافہ کیساتھ 110 فی کلو ہوگئی،لوبیا 300 جبکہ ادرک 600روپے فی کلو فروخت ہو نے لگی، آٹا،دال اور سبزیوں کے نرخ بھی آسمانوں پر،ہوشربا مہنگائی سے شہریوں اوسان خطا ہوگئے پشاور میں اشیائخوردنوش مزید مہنگی ہونے لگی ہے۔20کلو آٹا کا تھیلہ 1350روپے ہوگیا،چینی 100سے 110روپے فی پر جا پہنچی،دالیں، گھی اور دیگر اشیائکی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے پشاور کی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر، مٹر 200، آلو 100،ادرک 600روپے،لہسن 200،ٹماٹر100اور ٹینڈے 80فی کلو،مہنگائی کے مارے شہری دہائیاں دینے لگے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -