مردان،زبانی تکرار پر 2 گروپوں میں فائرنگ،1 جاں بحق،3 زخمی

مردان،زبانی تکرار پر 2 گروپوں میں فائرنگ،1 جاں بحق،3 زخمی

  

مردان(بیورورپورٹ) طورو میں زبانی تکرار پر دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرلئے پولیس رپورٹ کے مطابق علاقہ تکیہ آباد طورو بانڈ بابا میں فریقین ولی آمان خان اور طاہر علی وغیرہ کے درمیان تکرار کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں فریق اول سے ولی آمان خان لگ کر جان بحق جبکہ اس کا بیٹا عدنان زخمی ہوگیا جبکہ فریق دوم سے دو بھائی طاہر علی اور تاسرعلی پسران آئین خان لگ کرزخمی ہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -