نوشہرہ،چور تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر گئے 

نوشہرہ،چور تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر گئے 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ میں چوری کی بڑی واردات نامعلوم چوروں نے خٹ کلے خورد میں گھر کے کمروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لے اڑے نامعلوم چور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے اس سلسلے میں ظفر رحمان ولد رحمان اللہ سکنہ نزد نوشہرہ ٹی ایم اے افس نے تھانہ اضاخیل میں  رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی اہل خانہ کے ہمراہ خریداری کے لئے پشاورروانہ ہوا تو جاتے ہوئے میں نے خود اپنے گھر کے تمام دروازے بند کر دئیے لیکن جب ہم واپس آئے تو میں نے اپنے بھیٹک کا دروازہ بند پایا جس کو کوشش بسیار کے بعد توڑ دیا اور گھر میں داخل ہوا تو معلوم ہوا کہ گھر کے تمام کمروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور گھر کا سارا سامان بکھرا پڑا ہوا تھا اور ایک صندوق کمرے کے اندر خالی پڑا ہوا ہے جس میں مندرجہ زیل چیزیں تھیں جو نامعلوم چور لے گئے تھے جس میں 22لاکھ 65ہزار روپے،ساڑھے سولہ تولے طلائی زیورات، موٹرکار رجسٹریشن، اہلیہ اورگھر کے دیگر افراد کے قومی شناختی کارڈز وغیرہ شامل تھے اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے ضلع نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم میں بے تحاشا اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل کیا ہے اور عوام عدم تحفظ کے شکار ہو گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -