نوشہرہ،منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  نوشہرہ،منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ایکسائز موبائل سکواڈ NR-1 ضلع نوشہرہ نے کامیاب  کاروائی دوران علاقہ غیرسے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش بنا کر ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا، 2500 گرام ہیروئن برآمد،تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق عماد الدین ڈئریکٹر مردان ریجن کے زیر سرپرستی اور فواد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی قیادت میں  NR-1 موبائل سکواڈ کے ایڈیشنل انچارج سجاد خان اور سب انسپکٹر حیدر خان سپاہی نیاز محمد،یاسرالدین، اعظم خان اور ریاض علی پرمشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ ازاخیل نوشہرہ پر دوران ناکہ بندی کامیاب کاوائی کرتے موٹر سائیکل کے خفیہ خانے سے  2500 گرام ہیروئن برامدکی،  ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی جارہ جوئی کیلئے  تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے  مقدمہ درج کر دیا گیا، اسلام زیب سیکرٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -