ڈیرہ،اغوا کیس،ملزم کو قید وجرمانے کی سزا

  ڈیرہ،اغوا کیس،ملزم کو قید وجرمانے کی سزا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ کڑی خیسور کی حدود گاؤں پھلاڑی میں 6سال قبل دوست کی جوانسالہ بیٹی کو آشنائی کی خاطر بھگا کر لے جانے والے شخص پر دوشیزہ کے اغواء، زیادتی اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 53سال قیداور1لاکھ60ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید6ماہ قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق 16اگست2014کو تھانہ کڑی خیسور میں گاؤں پھلاڑی کے رہائشی غلام جیلانی نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم امان اللہ ولد امیر فیض سکنہ خانو خیل جو کہ اس کا دوست تھا اور اس کا ہمارے گھر آنا جانا تھا۔ وقوعہ کی شب ملزم ہمارے گھر مہمان تھا اور رات گئے وہ میری 16سالہ بیٹی مسما رابعہ بی بی کوآشنائی کی غرض سے بھگا کر لے گیا۔ تھانہ کڑی خیسورپولیس نے 365B-109-376-344 ppcکے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم ضمانت پر رہا تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم امان اللہ ولد امیر فیض سکنہ خانو خیل پر دوشیزہ کے اغواء، اغوا برائے تاوان اور زبردستی زیادتی کے الزامات ثابت ہونے پر مجموعی طور پر53سال قیداور1لاکھ60ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی، عدم ادائیگی جرمانہ پرملزم کو مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -