مرید عباس کیس،عادل زمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  مرید عباس کیس،عادل زمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

  

کراچی(این این آئی)اینکر مرید عباس قتل کیس  کے نامزد  ملزم عاطف زمان کا بھائی اور کیس کا اہم ملزم عادل زمان مفرور ہے، تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے 10 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کوسٹی کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے مرکزی ملرم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کردیا مدعی مقدمہ زارا عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو آگاہ کیاکہ عاطف زمان کا بھائی اور کیس کا اہم ملزم عادل زمان مفرور ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا ہے۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزم عادل زمان کے ضمانتی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ملزم عادل زمان کے فرار ہونے کے باعث کیس میں ایک سال گزر جانے کے باوجود فردجرم عائد نہ ہوسکی ملزم عاطف زمان اور عادل زمان نے ڈیفنس میں فائرنگ کرکے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے10سمتبرکو ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -