منشیات سمگل کرنے کی کوشش  ناکام ملزم گرفتار،  18کلو  گرام چرس برآمد 

منشیات سمگل کرنے کی کوشش  ناکام ملزم گرفتار،  18کلو  گرام چرس برآمد 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں موٹر سائیکل پر منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق باڑہ سے ہے، جو کہ موٹر سائیکل کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے  18کلو گرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سر کل عبدالسلام خالد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر نور حیدر نے خفیہ اطلاع شیخانوں چوک پر کارروائی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 18 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے جس کی شناخت واجد ولد زربدین سکنہ باڑہ  کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے  18کلو گرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -