رستم،کڑہ مار نامی پہاڑی سے پتھر گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق والد زخمی

  رستم،کڑہ مار نامی پہاڑی سے پتھر گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق والد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(تحصیل رپورٹر)رستم کڑہ مار نامی پہاڑ میں دردناک واقعہ پیش آیا، بھاری پتھر گرنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہوگیا۔ واقعات کے مطابق تحصیل رستم  کے نواحی علاقہ گوجر بانڈہ کے رہائشی زیاد ولد سردار گزشتہ روز اپنے فیملی کے ہمراہ کڑہ مار پہاڑ کو بعرض تفریح گیا تھا، ضیاد اور اس کی فیمیلی بھاری پتھر پر بیٹھ کر خوراک میں مصروف تھے کہ اس دوران بھاری پتھر نیچے جاگری جس کے نتیجے میں زیاد کی 8 سالہ بیٹی کومل پتھر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق  جبکہ والد ضیاد شدید زخمی ہوگیا واقعہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، ایک خوشخال اور چھوٹا گھرانہ پھول جیسی نعمت سے محروم ہونے پر انتہائی آفسردہ ہیں