منشیات سمگل کرنے کی کوشش  ناکام خاتون گرفتار 

منشیات سمگل کرنے کی کوشش  ناکام خاتون گرفتار 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناء دی، خاتون کے قبضے سے 4کلو ہیروئن برآمد کرلی،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ واجد شاہ اور اے ایس آئی شمس الحق نے لیڈی پولیس کے ہمراہ جرندو لارہ ناکہ بندی پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مشکوک خاتون کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے4کلو ہیروئن برآمد کر کے مسماۃ بیگم زوجہ عالمزیب دلہ زاک روڈ کو گرفتار کرلیا،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -