پبی،تھانہ جلوزئی پولیس کی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں 

  پبی،تھانہ جلوزئی پولیس کی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں 

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ جلوزئی پولیس کی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائیاں۔بیوہ کے گھر سے چوری کرنے والے ملزم سمیت 02چور گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔اسلحہ اور مال مسروقہ برآمدمسماۃ (م) بیوہ مہر ریاض ساکن ڈاگ اسماعیل خیل نے پولیس کو اپنے گھر سے  50ہزار روپے اور 12جوڑے کپڑے چوری کی رپورٹ درج کی۔جس پر مقدمہ نمبر 416مورخہ 16-09-2020جرم 457-380/411 تھانہ جلوزئی درج رجسٹر کیا گیااسی طرح رحمن شیر ساکن جڑوبہ نے رپورٹ کی۔کہ انکے گھر سے ایک عدد جنریٹر،ایک عددسولر شیشہ،ایک عدد سٹبلائزر،ایک عدد نیا کمبل اور 02تولہ سونا نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔جس پر مقدمہ نمبر 412مورخہ 11-09-2020جرم 457-380/411تھانہ جلوزئی رجسٹر کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے چوری کے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے DSPپبی طیب جان کی سربراہی میں SHOجلوزئی آصف مومین خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان  تک رسائی حاصل کی ملزمان حضرت بلا ل ولد اعظم خان ساکن ڈاگ اسماعیل خیل اور ہمایون ولد نواب شاہ ساکن جڑوبہ کو گرفتار کر لیا گیاابتدائی تفتیش نے دوران ملزم نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا نوشہرہ میں عوام کو تحفظ کا احسا دلانے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -