ترقی بلند و بالا عمارتوں اور پختہ سڑکوں سے نہیں آتی: جمشید خان مہمند

    ترقی بلند و بالا عمارتوں اور پختہ سڑکوں سے نہیں آتی: جمشید خان مہمند

  

 شیرگڑھ(نامہ نگار)ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ ترقی بلند و بالا عمارتوں،پختہ سڑکوں اور  قیمتی گاڑیوں سے نہیں آتی بلکہ اصل ترقی جدید تعلیم کے حصول سے آتی ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے اور ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے والدین  روکھی سوکھی کھا کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں تعلیم بچوں کا بنیادی،قانونی اور دینی حق ہے اپنے بچوں کو اس بنیادی حق سے محروم نہ کریں پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لوند خوڑ میں قائد یونٹی فیٹ ڈسپلن سکول کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سکول کی ہیڈ مسٹریس رضوانہ خان،زاہد حسین،حمید صافی اور سابق ناظم نیاز حسین بھی موجود تھے اس موقع پر ایم پی اے جمشید خان مہمند نے عمران شہید ٹرسٹ کی جانب سے یتیم بچوں کی کتابوں اور یونیفارم کے لئے30ہزار روپے عطیہ کئے جبکہ زاہد حسین نے 20ہزار روپے عطیہ کئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرے میٹرک تک ایک ہی نصاب رائج کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -