باڑہ میں زمینی تنازعہ پر  فائرنگ 2افراد زخمی

باڑہ میں زمینی تنازعہ پر  فائرنگ 2افراد زخمی

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ دو افراد زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ضلع خیبر تحصیل باڑہ اکاخیل فرنٹیئر روڈ فقیر آبادمیں دو فریقین کے مابین زمینی تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے دونوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق قبیلہ کمرخیل اورقبیلہ ملک دین خیل کے مابین زمینی تنازعہ چلا آرہا تھا اج ایک فریق تعمیراتی کام کر رہا تھا کہ اسی دوران دوسرہ فریق جاری کام کوبند کرنا چاہتا تھا جو کہ بات ہاتھ پائی اورفائرنگ تک پہنچ گئی۔ فائرنگ کی نتیجہ میں قبیلہ کمرخیل کے دو افراد فہیم ولد علیم اورتاج محمد ولد حاجی محمدشدید زخمی ہوئے جن کو تشویناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -