پشاور، آل الاٹیز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور، آل الاٹیز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)آل الاٹیزایسوسی ایشن پشاورریذیڈنشیانے حکومت سے پشاور میں نئی بننے والی کالونی میں پلاٹ کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیاہے اور کہاکہ عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ ادانہیں کرسکتے۔یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے ایسوسی ایشن کے صدر شکیب رسول اور سیکرٹری اسماعیل نے احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر زاور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے،جن پر پی ایچ اے پلاٹ کی قیمتوں کو کم کرنے کے مختلف مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مقررین نے کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غریب عوام کوکم قیمت پر اپنا گھر دلوانے کیلئے نیاپاکستان منصوبے کا آغاز کیا،لیکن پیش کش کے خطوں سے ہم نے دیکھاکہ کم سے کم ماہانہ قسط ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے،جوکہ عام آدمی اور اوسطاًآمدنی یا تنخوادار شخص کی پہنچ دور ہے جوکہ وزیراعظم عمران خان کے نعرے اور وژن کیخلاف ہے۔انہوں نے بتایاکہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن نے اپنے اشتہار میں پہلے سے عوام کو گھروں کی قیمت کے بارے میں نہین بتایا،اور ہم سب کو اندھیرے میں رکھ کر ہم سے 10ہزار روپے اور 5ہزار روپے فی کس ناقابل واپسی وصول کی  اور اس طرح غریب عوام سے تقریبا!ًاربوں روپے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اکھٹے کئے،اور لاک ڈاؤن میں ویسے بھی لوگون کے روزگار تباہ ہوئے تھے اور اوپر سے پی ایچ اے فاؤنڈیشن نے یہ ظلم کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کے پی پی ایچ اے نے پی ایچ اے فاؤنڈیشن کیلئے زمین بہت کم نرخ پر حاصل کی ہے جبکہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن اسکے ہم سے زیادہ قیمت وصول کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں نئی بنی والی کالونی میں پلاٹ کی قیمتوں کا کم کر کے اسکو عام آدمی اور متواسط طبقہ کے امدنی کے مطابق کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -