کراچی:پڑوسی کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹا زخمی

کراچی:پڑوسی کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹا زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے حقانی محلے میں پڑوسی کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ حقانی محلہ گلی نمبر 11 میں پڑوسی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد میں 85 سالہ شیر محمد، ان کی اہلیہ 75 سالہ حسنہ اور 28 سالہ بیٹا ایاز شامل ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے بتایاکہ دیوار پر پڑوسی کو دیکھ کر سمجھا کہ ڈکیت ہے جس پر غلطی سے پڑوسی پر گولی چلا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -