شہید کانسٹیبل عارف خان کی نمازجنازہ ادا 

      شہید کانسٹیبل عارف خان کی نمازجنازہ ادا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فرائض کی ادائیگی کے بعدگھرجاتے ہوئے کورنگی گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عارف خان کی نماز جنازہ ہفتہ کو ایس ایس یوہیڈکوارٹرمیں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا۔نمازجنازہ میں آئی جی سندھ مشتاق احمدمہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن،ڈی آئی جی آپریشن مقصود احمد میمن،کراچی پولیس کے افسران/جوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ شہید کانسٹیبل کے ورثا ودیگرلواحقین/دوست احباب/اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید اہلکار کے ورثا سے تعزیت اوردکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہیدکانسٹیبل کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -