فیصل آباد، سینماؤ، تھیٹروسے بھتہ خوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی گینگ گرفتار 

    فیصل آباد، سینماؤ، تھیٹروسے بھتہ خوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی ...

  

 فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ڈی ایس پی فیکٹری ایریا کی زیر قیادت پولیس کی چاررکنی ٹیم نے مختلف سینماؤں /تھیٹروں سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اس 4رکنی خطرناک گینگ کو مری سے گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے 12/11ستمبر کی درمیانی رات فیصل آباد کے اس شہر میں فائرنگ کی تھی جہاں اداکارہ میر اپرفارمنس کر رہی تھیں اس سلسلے میں ڈی ایس پی فیکٹری ایریا آغا ناصر نے ایک پریس بریفنگ میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سبینہ تھیٹر کی انتظامیہ نے تھانہ فیکٹری ایریا میں ایک مقدمہ درج کرایا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ دو نامعلوم افراد نے 12/11ستمبر کی درمیانی شب ان کے ایک سیکیورٹی گارڈ سے اس کی گن چھین لی اور اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا اور فرار ہوگئے اعلیٰ پولیس حکام نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایک چار رکنی تفتیشی ٹیم میری قیادت میں تشکیل دیدی جس میں ایس ایچ او شیخ عامر سلیم،اے ایس آئی اسد جمیل باجوہ اور ایک کا نسٹیبل فرید شامل تھے ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کوشناخت کر لیا ور 7روزکی محنت کے بعد 4ملزمان عادل اعوان، سمیع شاہ،شعیب شو ٹر اور اسد علی کو مری کے ایک گیسٹ ہاؤس سے پکڑ لیا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ملزمان مختلف تھیٹروں اور سینما گھروں میں غنڈہ گر دی کرتے ہیں وہاں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں اور وہاں اپنی من مرضیاں کرتے ہیں جبکہ ان کے خلاف ڈکیتی جیسی وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا جن کا ریکارڈ تھانہ سرگودھا روڈ،گلبرگ،منصور آباد،فیکٹری ایریا اور نشاط آباد سے بھی مل گیا ریکارڈ کے مطابق عادل اعوان ان کا سرغنہ ہے جو اسلامیہ پارک فیصل آباد کا رہائشی ہے ملزم سمیع شاہ سرگودہا روڈ کے علاقہ سمانہ پل شعیب شوٹر حاجی آباد اور اسد علی بولے دی جھگی کا رہائشی ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے 

ملزمان گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -