کراچی کو دنیا کو عظیم شہر بنائیں گے،پیرصدر الدین راشدی

  کراچی کو دنیا کو عظیم شہر بنائیں گے،پیرصدر الدین راشدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ بہت جلد کراچی کی رونقیں بحال کرکے اس کو جدید دنیا کا ایک عظیم شہر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل ہاؤس کراچی میں میں پی ایس 109 کے کارکنان اور سلاوٹ برادری کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم، چیف آرگنائزر کاشف نظامانی، ایم پی اے نصرت سحر عباسی، عبدالکریم شیخ، بیرسٹر ارشد شر بلوچ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر ذکریا حسین، شاہد اقبال، طارق فرید سلاوٹ، عمران کوتوال سلاوٹ اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رہنے والی سلاوٹ برادری دوسری برادریوں کے ساتھ مل کر آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور وہ وقت اب آگیا ہے کہ سلاوٹ برداری دیگر برادریوں کے ساتھ مل کر انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلاوٹ برادری پیر صاحب پگارا کے عقیدت مندوں کی حیثیت سے دیگر برادریوں کے ساتھ ایک روحانی لگاؤ کو اجاگر کرکے عوام کی بہتر طور پر خدمت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بہتر مستقبل کی خاطر سب کو بھرپور جدوجہد کرنی پڑے گی۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہوجائیں عوام سے مکمل طور پر رابطے میں رہیں۔  سید صدرالدین شاہ راشدی نے  کہا کہ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو انتھک محنت کرنی ہوگی  اور ہمیں پوری امید ہے کہ فنکشنل لیگ کے کارکنان اس مرتبہ کراچی میں اپنے لیے ایک نمایاں مقام حاصل کریں  گے۔

مزید :

صفحہ آخر -