بہاولپور چیمبر آف کامرس الیکشن، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا اتحاد گروپ فاتح، فاؤنڈر ز ناک آؤٹ 

بہاولپور چیمبر آف کامرس الیکشن، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا اتحاد گروپ ...

  

 بہاولپور (بیورورپورٹ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کا اتحاد گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا‘ مخالف فاؤنڈرز گروپ‘ ایسو سی ایٹ کلاس کی صرف ایک نشست جیت سکا‘اتحاد گروپ کی طرف سے چوہدری اشتیاق بسرا‘ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے متوقع صدر ہوں گے‘ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سال (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

2020-21ء کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے کارپوریٹ کلاس کی چھ نشستوں پر وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے اتحاد گروپ نے چھ کی چھ نشستیں جیت کر کلین سویپ کردیا‘ کارپوریشن کلاس کی 6نشستوں پر اتحاد گروپ کے ماجد خان چیمہ‘ اشتیاق بسرا‘ شفیع انجم‘ احمد جبار‘ منیب ملک‘ اور اعجاز ناظم نے کامیابی حاصل کی‘ ایسو سی ایٹ کلاس کی چھ نشستوں میں سے پانچ نشستیں اتحاد گروپ نے جیت لیا‘ جیتنے والوں میں منصور احمد‘ شیخ عبدالحی‘عمر فاروق‘ غلام فرید اور عرفان شوکت شامل ہیں‘ مد مقابل چوہدری سمیع اللہ سابق صوبائی وزیر خوراک اور مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید کے حمایت یافتہ فاؤنڈرز گروپ نے ایسو سی ایٹ کلاس کی صرف ایک نشست جیتی اور فاؤنڈرز گروپ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا‘ اتحاد گروپ کی جیت میں چوہدری اشتیاق بسرا‘سابق صدر جاوید اقبال چوہدری‘ محمد الیاس‘ حافظ یونس نے بھرپور کردار ادا کیا‘ اتحاد گروپ کے کلین سویپ سے چیمبر کے تمام عہدیدار اسی گروپ سے بنیں گے‘ چوہدری اشتیاق بسرا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اتحاد گروپ کی طرف سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ صدر ہوں گے۔ جبکہ جیتنے والے گروپ کے حامیوں نے نتائج کے بعد مٹھائیاں تقسیم کیں اور مبارکباد دیں۔

الیکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -