شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال: ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے ڈیلی ویجز وایڈہاک ملازمین کی تنخواہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیے گیے، ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چئرمئن بورڈ آف مینیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ نے ایک مہینے کی تنخواہ فوری جاری (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
کرنے کے احکامات جاری کردینے،باقی معاملات بھی افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈاکٹرتنویرسلیم باجوہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال کے ملازمین کیلیے سپیشل گرانٹ پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس کی بدولت اگلے مہینے سے باقاعدہ طور پرتنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنا شروع کر دی جائے گی۔ان ساری کوششوں میں ہمارے منتخب ارکارن پارلیمنٹ قومی وصوبائی اسمبلیوں کا بڑا کردار ہے جنہوں نے ذاتی طور پر اس مسئلہ کو وزیراعلی پنجاب کے نوٹس میں لاکر حل کرایا انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی،کسی کا حق نہیں مار ا جائیگا، تمام پہلوؤ ں کا جائزہ لیا جارہا ہے پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ارکان اسمبلی، چیئرمین بورڈ آف مینیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں ملازمین کے مسئلے کو بروقت حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جس کے لیے سب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
حکم