اے پی سی میں حکومت سے جان چھڑانے کا عمل مرتب کرینگے، کائرہ 

  اے پی سی میں حکومت سے جان چھڑانے کا عمل مرتب کرینگے، کائرہ 

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صدر جنوبی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس میں اپوز یشن کی جماعتیں مل کر حکومت سے عوام کی جان چھڑانے کیلئے حتمی فیصلہ کریں گی،سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک اے پی سی میں شر کت کرینگے، (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

حکومت کی بوکھلاہٹ عروج پر ہے کل سے سارے وزیر اپنے پرانے بیانیے پر عمل کرتے ہوئے فضول قسم کے الزامات لگارہے ہیں، آنیوالے دور میں پیپلز پارٹی بڑی طاقت کے طور پر ابھرے گی، حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کرسکی، معیشت کو تباہ کردیا، اب ساری قوم کا خیال ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے، حکومت کے اپنے اتحادی ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں ہم پہلے ہی کہتے تھے حکومت ہوا کے گھوڑے پر سوار ہے،موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،معیشت تباہ ہوگئی ہے سارے طبقے پریشان ہیں اظہار رائے کی آزادی نہیں، غیر منتخب نمائندوں نے فیصلے شروع کردیئے ہیں حکومت کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کے ہمراہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور،پلوشہ خان اور نذیر ڈھوکی بھی تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بجٹ کے فوری بعد ہونا تھی مگر کورونا وائرس کے باعث نہ ہوسکی اس میں موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے ان سے ان انحراف کیا ہے معیشت تباہ کردی ہے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیاجائے۔

کائرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -