رحیم یار خان: کالے یرقان میں مبتلا  55 سالہ شخص ہسپتال میں جاں بحق

رحیم یار خان: کالے یرقان میں مبتلا  55 سالہ شخص ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

ہے، 55سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کوٹ کرم خان کے رہائشی 55سالہ غلام حیدر کو کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں غلام حیدر طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا اسی طرح مزید 2 خواتین سمیت 3 افراد جن میں سنجر پور کی رہائشی 68 سالہ بابرہ بی بی، چوک بہادرپور کی رہائشی 60 سالہ حبیبہ بی بی اور صادق آباد کے رہائشی 65 سالہ نذیر احمد کو ورثاء نے کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -