ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے طارق روڑ احمد نواز کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی20ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

کے علاقے باغ لانگے خاں محمد ارباز سے دو نامعلوم افراد نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی12ہزار لیگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ بوہڑ والہ نفیس خان کی دوکان سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے کچا پھاٹک ارسلان سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی13ہزار لیگئے، پرانا شجاعباد روڑ محمد بلال کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی و موبائل مالیت 15ہزار لیگئے، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے لطیف اللہ چوک مشتاق احمد سے موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد جھپٹا مارکر بیگ جس میں نقدی و موبائل سمیت طلائی انگوٹھی مالیت71ہزار موجود تھے چھین کر لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد شہزادکی دوکان میں دو نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر نقدی 20ہزار لیگئے، سٹی ہسپتال طارق لطیف سے دو ڈاکو نقدی18ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی محمد انشال سے دو نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت81ہزار لیگئے،تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد ساجد سے چار مسلح ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، نشتر ہسپتال سے باہر محمد ارشد کی موٹرسائیکل، نشتر ہسپتال کی وارڈ سے مدثر احمد کا موبائل مالیت26ہزار، ٹرسٹ پلازہ وقاص، تھانہ مظفر آباد کے علاقے علی اکبر چوک مزمل اقبال، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمود آباد مدثر الرحمن کی موٹرسائیکلیں، کڈنی سنٹر توکل حسین کی جیب سے موبائل مالیت15ہزار، بی سی جی چوک اکبر علی،کھیڑا چوک عبدالقادر، گلگشت کالونی جواد بشیر،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اے بلاک تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد کامران کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نوبہار نہر شان علی کی جیب سے ملزم اکرم وغیرہ نقدی25ہزارجبکہ تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے مشتاق احمد کیگھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت7لاکھ چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -