جتوئی: چھ سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی‘ ملزم گرفتار‘ کارروائی شروع
جتوئی (نمائندہ پاکستان) جتوئی میں چھ سالہ بچی سے مبینہ طور پر بداخلاقی کا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم بچی کو آم کے باغ میں پھینک کر فرار ہوگیاجتوئی کے نواحی علاقہ بستی آرائیں کے رہائشی وقاص کی چھ سالہ بیٹی کو ملزم اسد مبینہ طور پر ورغلا کر باغ میں لے گیا جسے ڈرا دھمکا کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم باغ میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ بچی سے بداخلاقی کی ابتدائی اطلاع ملتے ہی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ جتوئی ایس ایچ او جتو ئی محمد شاہد رضوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)
ہوئے کہا کہ بچی کے ابتدائی بیان لینے کے بعد ہم نے 24 گھنٹے کے اندر بداخلاقی کے مرتکب ملزم اسد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اسد کے خلاف تھانہ جتوئی میں زیادتی اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ملزم کا میڈیکل اور تمام قانونی لوازمات پورے کیئے جا رہے ہے مقدمہ میں تفتیش میرٹ پر کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
گرفتار