بچی کی قبر کشائی‘ مبینہ ملزم زین کا سرکاری اہلکاروں پر حملہ‘ حاصل کردہ نمونے چھیننے کی کوشش‘ پولیس کو درخواست دیدی گئی
ملتان (وقائع نگار)چار ماہ کی بچی کی قبر کشائی کا معاملہ اور ایک رخ اختیار کرگیا ہے‘ بچی کے نانا عثمان غنی نے اسکے والد زین کے خلاف سرکاری اہلکاروں سے قبر کشائی کے دوران حاصل کردہ نمونے چھیننے کاالزام عائد کرتے ہوئے ایس پی کینٹ ملتان کو درخواست (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)
دے دی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل عثمان نے درخواست دی کہ تھی کہ اسکی بیٹی لائبہ کی شادی زین سے ہوئی بیٹی پیدا ہونے پروہ اسے تشدد کا بناناتھا۔عثمان نے الزام عائد کیا تھا کہ اسکے داماد زین نے اسکی 4 ماہ کی نواسی کو جان سے ما ر دیا۔عثمان کی درخواست پر دو ورز قبل قبر کشائی کی گئی اور بچی کی لاش سے نمونے حاصل کئے گئے۔اب عثمان کی جانب سے ایس پی کینٹ کودی جانے والی ایک اور درخواست میں الزام عائد کیا گیاہے کہ سرکاری اہلکاروں نے قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کئے تو زین نے ساتھیوں کے ہمراہ یہ نمونے چھیننے کی کو شش کی۔عثمان نے زین پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے۔