وہاڑی: مسلح افراد کا میپکو ٹیم پر حملہ‘اہلکار زخمی‘مقدمہ درج

وہاڑی: مسلح افراد کا میپکو ٹیم پر حملہ‘اہلکار زخمی‘مقدمہ درج

  

 وہاڑی(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار)نواحی گاؤں 81 ڈبلیو بی میں مسلح افراد کا میپکو ٹیم پر حملہ،میپکو اہلکار زخمی،ایس ڈی او کی ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھینگی میں (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

کاروائی کی درخواست، تفصیل کے مطابق ایس ڈی او ٹھینگی سب ڈویڑن رانا کامران عظیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں چک نمبر 81ڈبلیو بی میں الیکٹریشن و سابقہ ریکارڈ ہولڈر ملزم محمد ساجد،شفیق احمد،محمد ساجد،محمد راشد و دیگر واپڈا لائن پر چوری شدہ ٹرانسفارمر نصب کررہے تھے اسی دوران لائن سٹاف وہاں پر پہنچا تو ملزمان نے ان پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جس کے لئے تھانہ ٹھینگی میں ملزمان کے خلاف اقدام خودکشی،لائن سٹاف کو مارنے سمیت کارسرکار میں مداخلت کی کاروائی کرنے کیلئے درخواست دی ہے لیکن تاحال پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ میپکو ڈسٹری بیوشن لائن کے ساتھ غیر قانونی چھیڑ چھاڑ اور اس خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -