علاقائی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ سردار جاوید اختر

  علاقائی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ سردار جاوید اختر

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) علاقائی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ھے, دستیاب وسائل کے تناسب سے مسائل بہت زیادہ ہیں کورونا وباء کے باعث ترقیاتی (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

منصوبہ جات تاخیر کا شکار ہوئے۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار جاوید اختر نئی آبادی شادن لْنڈ میں ثاقب لنگاہ کے گھر گئے انکے بیٹے ذوہیب ثاقب کے ساتھ ہونے والے واقعہ پر اظہار ہمدردی اور مقامی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثر خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے اور شہر بھر میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقائی مسائل سے غافل نہیں کورونا وباء کے باعث ترقیاتی منصوبہ جات تاخیر کا شکار ہوئے حکومت پنجاب نے وسائل کارخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے حلقہ پی پی 287 میں ترقیاتی کاموں کا نیا باب رقم کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل انجن تاجران و سابق جنرل کونسلر یوسی شادن لنڈ شہزاد حمیدلْنڈ۔ سردار منصور رافع لْنڈ۔عبدالمتین لْنڈ۔قاری لال حسین اختر۔اقبال خان لنگاہ و دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

جاوید اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -