حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کا 3 روزہ عرس 23 ستمبر سے شروع 

  حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کا 3 روزہ عرس 23 ستمبر سے شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جنوبی ایشیاء کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒ کے 781 ویں سالانہ عْرس کی سہ روزہ تقریبات 23 ستمبر بْدھ کو دربارِ عالیہ قلعہ کْہنہ قاسم باغ میں شروع ہورہی ہیں تقریبات کا افتتاح 10بجے دن درگاہ کے سجادہ نشین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حْسین قْریشی مزار کو غسل دے کر کریں گے اس کے فوراََ بعد درگاہ کے احاطے میں قومی زکریا کانفرنس مخدوم شاہ محمود حْسین قْریشی وزیرِ خارجہ کی زیرِ صدارت مْنعقد (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
ہوگی قومی کانفرنس سے صوبائی وزیرِ اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ دربارِ فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ مْعین الدین کوریجہ  سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی علامہ محمد رمضان شاہ فیضی اور علامہ محمد فاروق خان سعیدی خطاب کریں گے 24 ستمبر اور 25 ستمبر کو بالترتیب دوسری اور تیسری نشستیں ہوں گی جن میں جماعتِ اہلِ سْنت پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزاہ خالد سْلطان قادری دربارِ سْلطانی کراچی کے سجادہ نشین خواجہ کمال میاں سْلطانی اور سْندر شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب احمد عرفانی سمیت مْلک بھر سے مْمتاز علماء و مشائخ شریک ہوں گے پاکستان زکریا اکیڈیمی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری سہ روزہ تقریبات میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے۔
عرس