ملتان: 24 ستمبر کو مارچ‘ انتظامات فائنل‘ علماء کنونشن طلب

ملتان: 24 ستمبر کو مارچ‘ انتظامات فائنل‘ علماء کنونشن طلب

  

ملتان (سٹی رپورٹر)24ستمبرناموس رسالت، عظمت صحابہ واہل بیت مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، کمیٹیوں نے رپورٹیں پیش کر دیں،تفصیلات کے مطابق ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے، اہل سنت اتحاد کی مرکزی قیادت اور کمیٹیوں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی صدارت میں جامعہ خیر المدارس ملتان میں ہوا۔ اجلاس میں مولانا فاروق (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

احمد خان سعیدیؔ، علامہ خالد محمودندیم، مولانا زبیر احمد صدیقیؔ، محمد ایوب مغل، میاں آصف محمود اخوانی، مولانا ایاز الحق قاسمیؔ، مفتی محمد عثمان پسروری، تاجر رہنما ملک سلطان محمود، مولانا عبدالرحیم گجر، مولانا عنایت اللہ رحمانی، محمد یونس بخاری، مولانامحمدوسیم اسلم، حاجی عاشق علی قادری حسان اخوانی اور زاہد مقصود قریشی وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ساتھ طے ہوا کی مارچ 2بجے سے بعد نماز عصر تک جاری رہے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مدارس دینیہ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ عظمت صحابہ و اہل بیت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے اہل اسلام محبت صحابہ و اہل بیت سے سرشارہوکراٹھ کھڑے ہیں۔ یہ مارچ ان شاء اللہ تاریخ کا عظیم ترین مارچ ہو گا۔ جبکہ عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ کی کامیابی کے لیے تمام مکاتب فکر نے پورے جنوبی پنجاب میں علماء کنونشن طلب کر لیے۔ کنونشنز میں شرکت کے لیے وفود اور قافلے تشکیل دیے جائیں گے۔ اہل سنت اتحاد کے رابطہ سیکرٹری مولانا زبیراحمد صدیقی کے مطابق مولانا فاروق احمد خان سعیدی اور علامہ خالد محمود ندیم نے اپنے رفقاء کے ساتھ متعدد اضلاع میں دورے شروع کردیئے جبکہ اہل سنت اتحاد کے سرپرست مولانا محمد حنیف جالندھری اور رابطہ سیکرٹری مولانا زبیراحمد صدیقی مؤرخہ 21ستمبربروز سوموار صبح 10بجے جامعہ رحمۃ اللعالمین جلال پور پیروالا، 11بجے جامعہ حسینیہ علی پور،2بجے جامعہ رحیمیہ ترتیل القرآن عیدگاہ رحیم یار خان اور مغرب کے بعد بہاولپور میں علماء و مشائخ کنونشنز سے خطاب کریں گے۔ جبکہ مؤرخہ 20ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مولانا زبیر احمد صدیقی، سید کفیل شاہ بخاری شاہی جامع مسجد شجاع آباد میں اور اسی روز بعد نماز مغرب مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور مولانا زبیر احمد صدیقی ڈیرہ غازی خان میں علماء کنونشنز سے خطاب کریں گے۔ مؤرخہ 20ستمبر بعد نماز ظہر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اللہ وسایا جامعہ باب العلوم کہروڑ پکا میں علماء و مشائخ سے خطاب کریں گے۔ 

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -