کبیروالا میں تحفظ ناموس رسالتؐ‘ گستاخی واقعات کیخلاف ریلی 

  کبیروالا میں تحفظ ناموس رسالتؐ‘ گستاخی واقعات کیخلاف ریلی 

  

کبیروالا(نامہ نگار) اتحاد اہل سنت فورم تحصیل کبیروالا،مرکزی انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں کی جانب سے فرانس اور سوئیڈن میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور وطن عزیز میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کے بڑھتے ہوئے افسوسناک واقعات کے خلاف پرامن ”تحفظ ناموس رسالتؐ،عظمت صحابہ کرامؓ واہل بیت عظامؓ ریلی“شہر موڑ کبیروالا سے آغاز کیا گیا،جو اتحاد اہل سنت فورم کے رہنماؤں مولانا عبدالخالق رحمانی،مفتی نصیر الدین رضوی،شیخ (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

راشد ندیم،فیاض اسلم چوہدری،حفیظ سعیدی،مہر اختر حسین معاویہ باٹی،حاجی ملک محمد اشرف،مہر عبدالخالق مرالی،حاجی محمد ارشد سنگا،مولانا عبدالمجید انور،مفتی خالد محمود ازہر کی قیادت میں خانیوال روڈ،شارٹ بازار،مین بازار سے ہوتی ہوئی چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے دوران کبیروالا کی فضاء”عظمت صحابہؓ،زند ہ باداور شان اہل بیت زندہ باد“ کے نعروں سے گونجتی رہی،ریلی میں کبیروالا شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ریلی کے اختتام کے شرکاء ریلی سے مہتم دارالعلوم عیدگاہ شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد،شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم نعمانی، مہتم جامعہ خلفاء رراشدین مولانا عبدالخالق رحمانی، مہتمم جامعہ رضویہ شمس العلوم مولانا مفتی نصیر الدین رضوی، مہتمم جامعہ سراج العلوم مولانا عمرفاروق اصغر، ممبر ضلعی امن کمیٹی فیاض اسلم چوہدری،مفتی خالد محمود ازہر،شیخ راشد ندیم،مولانا عبدالرحمن جامی،اختر حسین معاویہ،مولانا محمد صدیق ثاقب، سردارشوکت علی ڈوگر ایڈووکیٹ،مولانا محمد امین،، صدر ایم ایس اوعلی حیدر،مولانا ممتاز حسین،شیخ سہیل انور،ملک فاروق احمد،جنید رضا عطاری،سید محمد علی شاہ،ملک سہیل الطاف کھوکھر اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں شان رسالتؐ کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پاکستان میں گستاخی کے افسوسناک واقعات میں مسلسل اضافہ منظم سازش ہے،جس کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور امن وامان کی مثالی صورت حال کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک ریاست بنانے کے حوالے سے  پاک فوج اوروطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے ذمہ داراداروں نے لازوال کردار ادا کیا اور قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے،علماء کرام اور عوام الناس پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے فروغ کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ہر صورت نبھاتے رہیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلام کی مقدس شخصیات کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہے۔ آخر میں مولانا ارشاد احمد نے ملکی سلامتی،عالم اسلام کی سربلندی اور مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -