ملتان سے مکالمہ‘ ریڈیو پاکستان سے انٹرویوز پر مشتمل نیا پروگرام شروع

    ملتان سے مکالمہ‘ ریڈیو پاکستان سے انٹرویوز پر مشتمل نیا پروگرام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) ملتان میں علم وادب اورثقافت کے فروغ کے لئے ریڈیوپاکستان ملتان اپنی روایات کے تسلسل میں ایف ایم 93اورریڈیو پاکستان ملتان کے شہرہ آفاق پروگرام تاروں بھری رات میں انٹرویوزکانیاسلسلہ ملتان سے مکالمہ کے نام سے شروع کررہاہے (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
جس میں علم وادب،ثقافت،فن موسیقی اورمیدان سیاست سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات کے ساتھ مکالمہ کیاجائے گا۔اس منفردپروگرام کاتعارفی پروگرام جمعہ کی شب نشرہوا۔۔معروف شاعراورسینئر صحافی رضی الدین رضی اس پروگرام کے میزبان ہیں۔پہلے تعارفی پروگرام میں معروف شاعرہ اورسٹیشن ڈائریکٹرریڈیوپاکستان ملتان کوثرثمرین نے پروگرام کے پروڈیوسرقمرہاشمی کے ہمراہ رضی الدین رضی سے مکالمہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام میں ان شخصیات کے ساتھ مکالمہ کیاجائے گاجوبین الاقوامی سطح پرملتان کی پہچان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اگلے پروگرام میں نامورگلوکارہ میڈم ثریاملتانیکرکے ا نٹرویوسے اس سلسلے کاباقاعدہ آغاز کریں گے اورآنے والے دنوں میں پروفیسرڈاکٹراسلم انصاری،پروفیسرڈاکٹرانواراحمدپروفیسر،ڈاکٹرمحمد امین،پروفیسرانورجمال،پروفیسرڈاکٹرحمیدرضاصدیقی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کے انٹرویوزنشرکئے جائیں گے۔پروگرام کے میزبان رضی الدین رضی نے کہاکہ پروگرام کامقصدیہ ہے کہ نئی نسل کو آگاہ کیاجائے کہ ان شخصیات نے زندگی میں کیسے یہ مقام حاصل کیا۔پروگرام کے پروڈیوسرقمر ہاشمی ہیں۔