بلیک میلنگ کا مقدمہ‘ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم 

بلیک میلنگ کا مقدمہ‘ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر‘وقائع نگار)خواتین کے موبائل کا ڈیٹا ریکور کرکے، بلیک میلنگ اور ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، ایف آئی اے نے مدعی خاتون نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم ابراہیم انصاری نے دہلی گیٹ کی رہائشی خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ملزم متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ملزم کے موبائل سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوچکا۔ملزم (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

نے کئی لڑکیوں کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -