موٹر وے پر کار کی تلاش‘ 1320 بوتلیں شراب برآمد‘ ملزم گرفتار 

موٹر وے پر کار کی تلاش‘ 1320 بوتلیں شراب برآمد‘ ملزم گرفتار 

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار سے 1320 بوتلیں شراب برآمد کرلی، ملزم کار سمیت پکڑا گیا‘ تفصیل کے مطابق موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہ پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

 1320 بوتلیں شراب برآمد ہوگئی جس پر موٹر وے پولیس نے کار اور ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد اقبال آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے جس نے حراست میں لئے گئے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ رابطہ کرنے پر موٹر وے ترجمان نے بتایا کہ انہیں دوران چیکنگ مشکوک کار پر شبہ ہوا جسے ملزم انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا تعاقب کرنے کے بعد مشتبہ کار سوار کو روک کر کار کی تلاشی لی گئی تو کار کے مختلف حصوں سے 1320 بوتلیں شراب برآمد ہوگئی۔ موٹروے ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹر وے پولیس جرائم کیخلاف اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اس سے قبل بھی موٹر وے پولیس نے سرکاری لکڑی کی چوری کی وارداتوں کو بھی ناکام بنا کر ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ موٹر وے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

بوتلیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -