رحیم یار خان: نان سٹاپ چوریاں‘ ڈاکے‘ لاکھوں روپے کا سامان غائب

رحیم یار خان: نان سٹاپ چوریاں‘ ڈاکے‘ لاکھوں روپے کا سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور گردونواح میں چوروں کا راج برقرار ہے، مزید 10 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ پسٹل‘ موٹر سائیکلیں، ایل سی ڈی‘ موبائل فون چرا لے گئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
راؤ اسلام کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 99 ہزار 50 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات اڈا کانجواں کے رہائشی وقارالحسن کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان ندیم وغیرہ نے 13 ہزار 400 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ تیسری واردات چوہنڑ موضع کے رہائشی رجب علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان نیاز وغیرہ نے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ چوتھی واردات خانبیلہ کے رہائشی محمد صادق کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان زاہد وغیرہ نے 24 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ پانچویں واردات سنجر پور کے رہائشی شفقت اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور پسٹل 30 بور چرا لیا‘ چھٹی واردات سٹی گارڈن کے رہائشی محمد مزمل کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان نیاز وغیرہ نے 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور ایل سی ڈی چرا لی‘ ساتویں واردات چک 41 کے رہائشی محمد سلیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 57 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ آٹھویں واردات شعیب ٹاؤن کے رہائشی محمد یامین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات چک 86 کے رہائشی عبدالرحیم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 71 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ دسویں واردات تھکل آرائیں کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں ملزم ارشاد نے 28 ہزار 700 روپے مالیت کے سرکاری درخت چرا لیے اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں 2 وارداتوں میں مسلح ڈاکو شہریوں سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے‘ڈکیتی کی پہلی واردات ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی سجاد حسین کے بیٹے زبیر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 مسلح ڈاکو عبدالوہاب وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ دوسری واردات کوٹلہ حیات کے رہائشی فہیم عباس کے ساتھ پیش آئی جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 10 ہزار 200 روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
وارداتیں