ڈیرہ: ضلع کونسل ہال میں عوامی امن  بیٹھک‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ  سمیت اہم شخصیات کی شرکت

ڈیرہ: ضلع کونسل ہال میں عوامی امن  بیٹھک‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ  سمیت اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) استحکام پاکستان،بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ''عوامی امن بیٹھک'' کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت رکن صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کی۔تقریب میں سیاسی جماعتوں،ایس ایس ڈی او،نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے نمائندے، علماء،مشائخ،وکلاء،ڈاکٹرز،اساتذہ،طلباء و طالبات،ٹائیگر فورس،گرلز گائیڈ،بوائز سکاوٹس،اقلیتی برادری اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی.رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ تقریب کا مقصد ملک اور قوم کو عظیم تر بنانے کیلئے عہد کرنا ہے۔سیاسی و ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے ملکر کردار ادا کیا جائے۔ہم سب نے ملکر امن کی راہیں تلاش کرنی ہیں۔ملک اس وقت نازک حالات اور خطرات سے گزر رہا ہے ہم سب کو قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ کوثر عباس،رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،سمیرا بانو،ڈاکٹر راشدہ قاضی،حافظ خالد روف،ڈاکٹر شفیق احمد لنڈ،محبوب حسین،انیس الرحمن،سمیرا بانو،پروفیسر عمران لودھی،پروفیسر محمد اسلم جتوئی اور دیگر نے کہا کہ معاشرہ میں پھیلی بے چینی کا واحد علاج اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہے۔ایمان،اتحاد،تنظیم کے نعرہ کو بلند کرنا ہوگا۔انسداد انتہا پسندی کے قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے۔پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق،امن اور ترقی کو فروغ دینے کیلئیسب کو کردار اداکرنا ہوگا۔اس موقع پر ملی نغمے،نظمیں اور ملی گیت گائے گئے۔
شرکت