کل امن کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں 

کل امن کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن کل منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا اہم مقصد دنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنا اور امن کی اہمیت کو اجاگر(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 کرنا ہے،رواں برس کا مرکز پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول بھی ہے جو سنہ 2015 میں 193 رکن ممالک نے مقرر کیے تھے اور طے کیا تھا کہ ان اہداف کو آئندہ 15 سالوں یعنی2030 تک ہر صورت حاصل کرنا ہے،رواں برس عالمی منشور برائے انسانی حقوق کی منظوری کے 72 سال مکمل ہونے پر اس دن کو ’امن کے حق‘ کے مرکزی خیال کے تحت منایا جارہا ہے،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس دن کو پہلی بار 1982 میں منایا گیا، 2001 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 52 کے تحت اس دن کو منا نے کا فیصلہ کیا گیااور 2002 میں اسے پہلی بار عالمی طور پر منایا گیا ہے۔

امن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -