عدالتی ہفتے کا آخری روز‘ 6  جوڈیشل افسروں کی چھٹی کے  باعث متعدد کیسوں کی سماعت متاثر

       عدالتی ہفتے کا آخری روز‘ 6  جوڈیشل افسروں کی چھٹی کے  باعث متعدد کیسوں ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)عدالتی ہفتہ کا آخری روز ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز 6 جوڈیشل افسران رخصت پر رہے۔ جس کی (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

وجہ سے چھٹی پر گئے ججز کی عدالتوں میں سماعت کے لیے مقرر کردہ کیسز کو ڈیوٹی ججز کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پچھلے حکم کے ساتھ اگلی پیشی دے دی گئی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹس ملتان میں دو ایڈیشنل سیشن ججز اور 4 سول ججز رخصت پر تھے جس وجہ سے تقریباً چھ سو کیس کی سماعت متاثر ہوئی اور دور دراز سے آئے سائلین کو پچھلے حکم کے ساتھ ہی اگلی پیشی دے دی گئی۔ ڈریں اثناء  ججز کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو  رخصت کی درخواست دے دی گئی تھی۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -